اومان نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اومان کی رائل نیوی کے کمانڈر ایڈمرل سیف ناصر محسن الرحبی کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد ، اومان نیول کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اور علاقائی امور کے علاوہ دوطرفہ فوجی مصروفیات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی، چیئرمین جے سی ایس سی نے موجودہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اومان تعاون خطے میں امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، افغانستان میں طویل مدتی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں دیر پا امن کیلئےتمام علاقائی ممالک کومل کر کام کرناہوگا۔