وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس, پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے ہوا بازی کے شعبہ میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ہوابازی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئےاجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہتر سے بہتر خدمات پہنچانے کے لئے ملک میں ایک مؤثر مسابقتی عمل کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی.