’شریفوں کو چھوڑو، ہمیں آزماؤ‘، لیگی رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہے: شہباز گل کا دعویٰ
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہےکہ شریفوں کو چھوڑو، ہمیں ایک بار آزماؤ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ ن لیگ پچھلے 6 ماہ سے ڈیل کا اعلان کر رہی ہے لیکن ڈیل کے سوال پر جواب نہیں دیتی، ن لیگ والے خود فون کرکے ڈیل کا بتاتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہےکہ شریفوں کو چھوڑو، ہمیں ایک بار آزماؤ، 4 دوستوں میں پانچواں بھی شامل ہونے کی کوشش کررہاہے۔ان کا کہنا تھاکہ ان کی ڈیل ہےکہ نواز شریف کا ویزا ریجیکٹ بھی ہوجائے تو انہیں پاسپورٹ لے کر کسی اور ملک جانے دیا جائے۔