چین کی آبادی میں کمی، شرح پیدائش سے شرح اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی
چین کی آبادی پچھلے 60 سالوں میں پہلی بار کم ہوئی ہے اور قومی شرح پیدائش ریکارڈ کم ہو کر ہر 1,000 افراد کی آبادی میں سے صرف 6.77 ہو گئی ہے۔
کئی سالوں سے چین کی شرح پیدائش کم ہو رہی ہے جس کی وجہ متعدد پالیسیاں ہیں جو اس رجحان کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہیں ۔2022 میں ملک کی آبادی 1.4118 ارب تھی جو 2021 سے اب تک 850,000 کم ہوگئی ہے۔منگل کو اعداد و شمار جاری کرنے والے چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق، 2022 میں بھی چین کی شرح پیدائش 2021 کے مقابلے 7.52 کم تھی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکا میں 2021 میں فی 1,000 افراد میں 11.06 اور برطانیہ میں 10.08 شرح پیدائش ریکارڈ کی گئی۔چین میں گزشتہ سال پہلی بار شرح پیدائش سے شرح اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ملک میں 1976 کے بعد سے سب سے زیادہ شرح اموات ریکارڈ کی گئی - فی 1,000 افراد میں 7.37 فیصد اموات ہوئیں جو پچھلے سال 7.18 فیصد تھی۔