پی ٹی آئی تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑے گی: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے 34 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد ہم تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔ جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اب اگلا پلان کیا ہوگا تو پرویز خٹک بولے کہ جو بھی پلان ہوگا وہ نظر آجائے گا۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔