روپے کی قدر کو مزید جھٹکا، ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بھی انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالرکا پاکستانی روپے میں بھاؤ 228 روپے 91 پیسے ہے۔