ملک میں بادلوں نے ہر طرف چھایہ کردیا۔
ملک میں بادلوں نے ہر طرف چھایہ کر دیا، پنجاب اور زیریں سندھ میں کالے بادلوں کا راج ہے، ملک بھر میں مون سون بارشیں زوروشور سے جاری ہیں ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے علاقے لاہور ، گوجرانولہ ، سیالکوٹ ، ملتان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، زیریں سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی، اسلام آباد اور روالپندی بھی بارش سے نہا گئے، لاہور ، کراچی اور دیگر شہروں میں بارش نے سڑکوں کو تلاب بنا دیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، آئندہ 2 روز تک جاری رہنے والی بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کے بھی امکانات ہیں، گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف علاقے بارش کی لپیٹ میں رہے