روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ، ریکٹر اسکیل میں زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی
روس کا شمالی ساحلی علاقہ زلزلے سے لرز اٹھا،، زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلہ روس کے جزیرہ نما کمچٹکا میں آیا، زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے،، زلزلے کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا بھی خطرہ ظاہر کر دیا گیا ہے، مرکزروسی علاقے نکول سے 123میل جنوب مشرق سے دور سمندر میں تھا،، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے،، جس سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ،، ساحلی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے ،