اب پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے،نواز شریف ہمیشہ کیلئےنا اہل ہونگے:نعیم الحق
پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ پاناما کیس پر عوام اور وکلاء نے فیصلہ کر لیا ہے ، اب پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے ، جلد ہی یہ قصہ ختم ہو جائے گا ، اور نواز شریف کو عہدہ چھوڑنا پڑے گا ،، ہم قانون کے پابند ہیں ، عمران خان نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا،، نواز شریف ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیئے جائیں گے