نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری، 4 شہری زخمی
بھارتی فوج جے 24 گھنٹے کے دوران دوسری بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے منگل کی صبح کوٹلی آزادکشمیر کے نکیال سیکٹر میں ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کرادیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے نکیال سیکٹر کے علاقے ترکنڈی میں گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، بھارتی گولہ باری کے باعث تین مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔