تازہ ترین سپریم کورٹ کرپشن کے خاتمہ کا نظام دے: سراج الحق
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شور مچانے اور واویلا کرنے کی بجائے عدالت میں حاضر ہوکر اپنا موقف بیان کریں۔ اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت ہے، وزیراعظم مستعفی ہو کرکسی دوسرے کو وزارت عظمیٰ سونپ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پرپورا اترنے والوں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ قانون کے شکنجے میں آج تک غریب آتے رہے ہیں ،پانچ چھ ہزار لٹیروں کو جیل بھیج دیا جائےتو امن ہو جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈنڈے اور بندوق کے زور پر انقلاب نہیں آتے۔ نواز شریف کے خلاف کوئی اور نہیں وہ خود سازش کر رہے ہیں۔