جس دن جے آئی ٹی کی ویڈیو ریلیز ہوئی حکمران جماعت منہ نہیں دکھاسکےگی: زمان کائرہ

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہناتھاکہ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو اختیارات دیئے تھے۔ جج صاحبان نے بار بار کہا کوئی ثبوت تو دے دیں لیکن حکومت کے وکلا کے پاس کچھ نہیں تھا
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جس دن جے آئی ٹی کی ویڈیو ریلیز ہوئی یہ منہ نہیں دکھا سکیں گے۔حکومت اس کیس کوجتنا زیادہ کھولے گی اتنی زیادہ چیزیں سامنے آئیں گی۔جس فلیٹ میں 1993 سے رہ رہے ہیں نواز شریف کو ان کا پتہ ہی نہیں۔۔ان سے کہا گیا ہے کہ اگر جے آئی ٹی میں نہیں سنا گیا تو اب ثبوت لے آئیں