ٹینکر حادثہ:جناح ہسپتال میں 20 زخمیوں کی ہلاکت، اسباب جاننے کیلئے کمیٹی قائم
سانحہ احمدپورشرقیہ کی تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے تمام سہولتوں کی فراہمی کے دعوے کے باوجوداتنی بڑی تعدادمیں اموات کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے جن کی جھلسنے کے بعد بھی سانسیں بحال تھیں،انہیں علاج کی غرض سے جناح ہسپتال لایا گیا۔پنجاب حکومت نے مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے۔ بیرون ملک سے مہنگی ایلوگرافٹنگ منگوائی گئی۔سرجری اور دیگر علاج کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز ہنگامی طور پر دئیے گئے لیکن اس کے باوجود 23 زخمیوں میں سے صرف 3 ہی صحت یاب ہو سکے۔کس نے غفلت برتی اور کس نے کوتاہی کی؟ یہ جاننے کیلئے محکمہ صحت نے زخمیوں کی اموات کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ دو رکنی کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس اور ڈاکٹر سہیل ثقلین شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی برن یونٹ میں ہونے والی 19 زخمیوں کی ہلاکت پر دو دن میں مفصل رپورٹ پیش کرے گی۔ زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کے موت کے منہ میں جانے کی وجوہات کیا ہیں؟ کمیٹی اس سلسلے میں تمام حقائق سامنے لائے گا۔