دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا اورپانی کی آمد ایک لاکھ سولہ ہزار نو سو چونتیس کیوسک ہوگئی، محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب اور دریائے جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم دونوں دریائوں کے علاوہ دریائے مناور توی ، برساتی نالوں ایک ، ڈیک اور پلکھو نارمل بہہ رہے ہیں اور سیلاب سے نمپٹنے کے انتظامات مکمل ہیں ، محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب پانی کی آمد 13 ہزار پانچ سو اٹھائیس کیوسک ہے، قائم مقام ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کے مطابق دریائے چناب سے گیارہ لاکھ کیوسک پانی اور دریائے جموں توی سے تیس ہزار کیوسک پانی گزر سکتا ہے تاہم دریائے چناب، دریائے جموں توی، دریائے مناور توی، نالہ ڈیک، نالہ ایک اور نالہ پلکھو نارمل ہیں،ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو بیس ہزار کیوسک اور نہر اپر چناب میںتیرہ ہزار تین سو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔