کل بھی جمہوریت کے لئے کھڑے تھے اور آج بھی جمہوریت کے لئے کھڑے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر
پانامہ لیکس مقدمہ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سپریم کورٹ آئے اور سپریم کورٹ میں میڈیا روم کے اندر شیخ رشید احمد، نعیم الحق سے ملاقات کی اور مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پانامہ لیکس مقدمہ میں پہلی بار سپریم کورٹ آئے ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن بھی تھے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق سے ملاقات بھی کی اور میڈیا روم میں مشترکہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ واپس چلے گئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کل بھی جمہوریت کے لئے کھڑے تھے اور آج بھی جمہوریت کے لئے کھڑے ہیں۔