اس مہینے میں حکمرانی کے برج احتساب کے سامنے الٹتے ہوئے نظرآئیں گے, پی ٹی آئی رہنما وکیل بابر اعوان

پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئر وکیل بابر اعوان نے وزیراعظم پر خوب تنقید کی ،، کہا کہ ایک وزیراعظم ہاوس جاتی امرا میں عوام کے پیسے سے بنا یا گیا ، وزیراعظم نے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک نوکری کی،، دنیا کا پہلا وزیراعظم دیکھا ہے جو ایک کمپنی میں نوکری لینا پسند کرتا ہے، وزیراعظم کمپنی سے درخواست کرتا ہے کہ مجھے رہائش اور کھانا دو،انھوں نے کہا کہ اس مہینے حکمرانی کے برج احتساب کے سامنے الٹتے ہوئے نظرآئیں گے،، جو اعتراضات ن لیگ نے رپورٹ آنے کے بعد رکھے وہ وہی ہیں جو 6 ماہ سپریم کورٹ میں چلتے رہے کوئی نیا اعتراض سامنے نہیں آیا،، احتساب کے مقدمے میں اعتراضات کی گنجائش نہیں ، ایک بار فیصلہ آجائے تو اسے صرف نظر ثانی میں بدلا جا سکتا ہے ،بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس گیم چینجر ہے ،والیم نمبر 10 میں آئینی جرائم کی تفصیلات ہیں، گارڈ فادر 1 اور گارڈ فادر 2 کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے،