شہریوں سے گھروں کی چھت چھینی جارہی ہے، کراچی کے لیڈرراتوں کوکوکین پارٹیاں کرنے میں مصروف ہیں, چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ایس پی ایم کیوایم پاکستان اورپیپلزپارٹی پرکڑی تنقید کی اورپچیس جولائی کوالیکشن جیتنے کا دعویٰ کردیا،،فاروق ستارکے مارٹن کوارٹرزکے دورے کا تبصرہ کرتے ہوئے بولے کہ ریاست کا کام بے گھروں کوگھردینا ہے،،رہائشیوں کے پاس حکومت کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات موجود ہیں,انھوں نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے رہنماوں کودو نمبرقراردیا،،انھوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی کےلیڈر راتوں کوکین پارٹیوں میں مصروف ہیں,مصطفی کمال نے گزشتہ روزکامیاب ریلی کے انعقاد پرعوام کا شکریہ ادا کیا اورکارکنوں کومبارکباد بھی پیش کی،