روسی خاتون پر امریکی سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کے لیے مختلف سیاستدانوں اور تنظیموں سے رابطے کا الزام
امریکی میڈیا کے مطابق ماریا بوتینا نے رپبلکن پارٹی میں شامل ہو کر اسلحے کے حق میں مہم چلائی تھی۔ واشنگٹن میں مقیم ماریا بوتینا ایک اعلیٰ روسی عہدے دار کی ہدایات پر کام کر رہی تھیں۔ روسی خاتون دوہزارسولہ میں بین الاقوامی امور میں تعلیم کی غرض سے سٹڈی ویزے پر امریکا آئی تھی، روسی جاسوس کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ روسی اقدامات کا دفاع کر رہے ہیں۔ اور بارہ روسی ایجنٹوں پر انتخابات میں جاسوسی کا الزام بھی عائد کیا جاچکا ہے۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق بوتینا نے بااثر امریکی سیاستدانوں اور اسلحے کی حامی تنظیموں کے ساتھ بھی تعلقات بڑھائے۔ روسی خاتون اپنی سرگرمیوں کی اطلاع روسی خفیہ ایجنسی کو ٹوئٹر کے ذریعے دیا کرتی تھی،،