پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں دن سوا 12 بجے کوئنز اسپورٹس کمپلیکس میں اتریں گی، گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہوں گی۔