جرمنی میں ایمیزون کے ڈھائی ہزار کارکنوں کی ہڑتال
امریکی آن لائن بزنس پلیٹ فارم ایمیزون کے جرمنی میں قریب ڈھائی ہزار ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ایک ہڑتال میں حصہ لیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ہڑتال ’پرائم ڈے‘ کہلانے والے دن ایک ایسے وقت پر کی گئی، جب ایمیزون کے آن لائن کاروبار میں بہت زیادہ گرم بازاری متوقع تھی۔ کارکنوں کی ٹریڈ یونین کے مطابق اس احتجاج کے دوران جرمنی کے نصف درجن سے زائد شہروں اور قصبوں میں ایمیزون کے بڑے بڑے ویئر ہاوسز میں دو ہزار چار سو کے قریب کارکنوں نے ہڑتال کی۔ یہ ہڑتال کارکنوں کے حالات کار میں بہتری کے لیے کی گئی۔