عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو
لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کر کے شاید تھوڑے عرصے کیلئے فائدہ اٹھالیا جائے اور یہ لاڈلے کی پرانی عادت ہے،،تاہم اس عمل سے قوم کولمبی مدت کیلئے نقصان پہنچے گا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،خان صاحب کی غلط فہمی ہے کہ سازشیں کر کے وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں،اگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے اور عوام ان کے ساتھ ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہو یا جی ڈی اے وہ آزادانہ انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے،جو بھی سازشیں ہورہی ہیں ایک دن ان کے ثبوت سامنے لائیں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام دوست پالیسیوں کو ملکی سیاست پر ترجیح دوں گا،پہلے بھی کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان پر بار بار اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی شکایت کی،کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتا ہوں۔