تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو انتخابی مہم کے دوران کرنٹ لگ گیا۔
این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوارابرارالحق نارووال کے گاﺅں اوسان میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے پہنچے، تحریک انصاف کے امیدوار کی آمد کے موقع پر پنڈال میں زبردست جوش کا سماں تھا، ساؤنڈ سسٹم پر میوزک بھی چل رہا تھا، اس موقع پرابرار الحق نے مائیک پکڑ کر خطاب شروع ہی کیا تھا کہ بس ابرارالحق کو کرنٹ کا زوردار جھٹکا لگا۔
مائیک سے کرنٹ کا زوردار جھٹکا لگنے کے بعد ابرارالحق نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور فوراً مائیک زمین پر پھینک دیا۔ کرنٹ لگنے کے اس واقعے میں تحریک انصاف کے امیدوار محفوظ تو رہے لیکن دوبارہ خطاب کرتے ہوئے اس ہاتھ کو جس پر انہیں کرنٹ لگا تھا باربار ملتے رہے۔