نواز شریف اڈیالہ جیل میں زرداری کا انتظار کر رہا ہے، شہبازشریف کوبھی اڈیالہ جاناہے، عمران خان
نتھیا گلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوانے کی وارننگ دے دی ،، بولے ،، ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیرجانب دار کیا، لیکن شہباز شریف نے مجھ پر 32 جعلی ایف آئی آرز کٹوائیں،نواز شریف اڈیالہ جیل میں زرداری کا انتظار کر رہا ہے، شہبازشریف کوبھی اڈیالہ جاناہے،، کپتان نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان پر جانبداری کا الزام عائد کردیا،، کہا،، الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں،، عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا،، نگراں حکومت غیرجانب دارہوتی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ نگران وزیراعلی دوست محمد بالکل بھی غیرجانبدار نہیں ہیں،، کے پی حکومت اکرم درانی اورمولانافضل الرحمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے