جیل میں گرمی حبس اور مچھروں نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو پریشان کردیا ہے۔ دونوں نے متعدد بار شکایات بھی کیں
ایون فیلڈ کے ٹھنڈے کمروں سے جب اڈیالہ جیل کی سختی آئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی پریشان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پانچ دن گزرنے کے باوجود میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جیل کے ماحول سے ایڈجسٹ نہیں ہوسکے، جیل میں شدید گرمی اور حبس کے باعث دونوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ سابق وزیراعظم متعدد بار گھبراہٹ کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل میں مچھروں کی موجودگی بھی نواز شریف اور مریم نواز کی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں، جیل میں ہر روز شام کو مچھر مار سپرے کیا جاتا ہے تاہم برسات کے باعث مچھر زیادہ ہیں۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو گیارہ سال جبکہ مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت سنائی ہے