25 تاریخ کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، یہ الیکشن آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا کے عوام کے نام پیغام
پختونخوا کے عوام کو تاکید کرتا ہوں کہ 25 تاریخ کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، پاکستان کی تاریخ میں یہ الیکشن ایک فیصلہ کون الیکشن ہے کی حیثیت رکھتا ہے، جتنی پرزور آپ کی اس میں شرکت ہوگی انشاء اللہ تحریک انصاف کی اتنی ہی مضبوط حکومت بنے گی، عمران خان
ملکی معیشت کو درست کرنا ہے سخت فیصلے کرنے ہونگے اصلاحات کرنی ہوگی،
اور ان سب کاموں کے لیے ایک مضبوط حکومت درکار ہے، اور مضبوط حکومت تب ہی ممکن ہے جب آپ سب لوگ نکلیں گے اور ووٹ ڈالیں گے، مستونگ سانحہ اور ہارون بلورکی شہادت کے افسوسناک واقع کی وجہ سے میں بہت سی جگہوں پر نہیں جا سکا اور بہت سے جلسے منسوخ کرنا پڑے، لیکن میں چاہتا ہوں کے آپ اس بات کو سمجھیں کہ یہ الیکشن آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے،25 تاریخ کو آپ نے بلے پر ٹھپہ لگانا ہے، عمران خان