خان صاحب کی بھول ہے کہ وہ سازش کر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاسی اور معاشی پالیسی ایک ہی ہے, بلاول بھٹو زرداری
لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ،، الیکشن کے بعد مل کر چارٹر آف ڈیموکریسی پر کام کرنا چاہیے،، میثاق جمہوریت پر 80 فیصد عملدرآمد ہوا مگر کچھ کام رہ گئے،، انہوں نے کہا کہ ،، لاڈلے کی سیاست سے ملک کو مستقبل میں نقصان ہوگا، عمران خان صاف اور شفاف الیکشن سے کیوں ڈرتے ہیں ؟ وہ جانتے ہیں شفاف الیکشن سے جیت نہیں سکتے، الیکشن سے متعلق کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،، خان صاحب کی بھول ہے کہ وہ سازش کر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں،، بلاول بھٹو کا الیکشن کارواں پھالیہ بھی پہنچا جہاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاسی اور معاشی پالیسی ایک ہی ہے،،شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا نظریہ ہر شہر لے کر جاﺅں گا،،پیپلز پارٹی گالی گلوچ کی نہیں اصولوں کی سیاست کرتی ہے،، انہوں نے حکومت میں آنے کی صورت میں بینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ۔