بلے اور تیر کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہےنوازشریف کو پہلی رات فرش پر سونا پڑا، شہبازشریف
راجن پور کے علاقے روجھان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہناتھا،،کہ نوازشریف عوام کےلیے وطن واپس آئے لیکن ان کو والدہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا،،نوازشریف کو پہلی رات جیل کے فرش پر سونا پڑا،،ان کو عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے،،ایسا کرنا گناہ ہے تو یہ گناہ ہزار بار کریں گے،مسلم لیگ نون کے صدر نے عمران خان پر بھی طنز کے خوب نشتر برسائے ،،کہا،،جھوٹے خان نے خیبرپختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی ،،نہ ہی کوئی ہسپتال اور یونیورسٹی بنائی،،پشاور میں ڈینگی آیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا،،میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا, سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا،،کہ مظفرگڑھ جیسا ہسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا،،الیکشن میں کامیابی ملی تو پاکستان کو ترکی بنا دوں گا،،جنوبی پنجاب مسلم لیگ نون کا قلعہ ہے،،جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں