الیکشن کا پرامن انعقاد ہی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے لیے کرارا جواب ہوگا, رحمان ملک
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے چیف الیکشن کمشنرسردار رضا سے ملاقات کی ۔۔۔ ملاقات میں الیکشن کے دوران سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور بالخصوص پی پی کو داعش کی طرف سے الیکشن مہم نہ چلانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس پر انکوائری کی جا رہی ہے۔رحمان ملک نےعمران خان کا نام لیے بغیر کہاکہ آئندہ الیکشن میں سب کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا چاہئیے ،اور دیکھا جائے کہ کون کیا کرتا ہے ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایک جنگ سے گزر رہا ہے ، الیکشن کا پر امن انعقاد ہی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے لیے کرارا جواب ہوگا