نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،مائنس نوازشریف کی کوشش ناکام ہوگی۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن کس نے بھیجا؟جونوٹیفکیشن دہشتگردوں کے لیے ہوتا ہے نوازشریف کے خلاف وہ کس نے دیا؟ کونسی کابینہ نے وہ نوٹیفکیشن جاری کیا،،ن لیگ کے احتجاج پرآج کابینہ نے اس فیصلے کوواپس لے لیا،،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سزا کے بعد ردعمل رکنے والا نہیں،پچیس جولائی کوفیصلہ ن لیگ کے حق میں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایئرپورٹ اورجیل میں جوسلوک نوازشریف کے ساتھ کیا گیا اس کا ردعمل عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیوں کی صورت میں نکلا ہے،،نگران حکومت شفاف الیکشن کرانے کے بجائے خودپارٹی بن کرن لیگ کےخلاف متحرک ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کودیوارسے لگانے کی کوششوں میں ملوث ادارے ملک کونقصان پہنچارہےہیں،،جنید صفدرکو سیاست میں آنے کا حق ہے