جاسوس کلبھوشن یادیوکیخلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے. وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کلبھوشن پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان قانون کے مطابق معاملات کو آگے بڑھائے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔
Appreciate ICJ’s decision not to acquit, release & return Commander Kulbhushan Jadhav to India. He is guilty of crimes against the people of Pakistan. Pakistan shall proceed further as per law.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 18, 2019
واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی عدالت انصاف نے سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی رہائی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد کردی تھی،عالمی عدالت انصاف کے صدر جسٹس عبدالقوی احمد یوسف نے بدھ کی شام ہالینڈ کے شہر ہیگ میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی جاسوس کو اپنی تحویل میں رکھ سکتا ہے تاہم اسے قونصلر رسائی ملنی چاہیے۔عدالت نے کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت سے سنائی گئی سزا منسوخ کرنے ، اس کی رہائی اوراس کی واپسی سے متعلق بھارتی درخواست بھی مسترد کردی،کلبھوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک بھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس کمانڈر ہے جسے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات پر تین مارچ دو ہزار سولہ کو بلوچستان سے گرفتار کیاگیاتھا۔بعد میں اس پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلایاگیا جس میں اس نے دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور دوہزار سترہ میں اسے سزائے موت سنائی گئی جون دوہزار سترہ میں کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف رحم کی اپیل دائر کی جس میں اس نے ایک بار پھر پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا برملا اعتراف کیا۔تاہم بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جس پراس نے ایک عبوری حکم کے ذریعے اس کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا،عالمی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کے اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ کلبھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس ہے جسے ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بلوچستان بھیجا گیا۔
کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دیکر رہا کرنے اور ہندوستان واپس نہ بھجوانے کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے۔ پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 18, 2019