شدید گرمی کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار
شدید گرمی کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کے متعدد شہروں ہونے والی مون سون کی بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش نے سکھر،شکارپور،جیکب آباد میں مرجھائے لوگوں کے منہ خوشی سے کھلادئیے جبکہ نصیر آباد، سبی، صادق آباد، رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار کیا۔اس کے علاوہ شہر قائد کے متعدد علاقوں میں بھی رم جھم نے موسم کو خوشگوار کردیا ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیش گوئی کی ہے۔