سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خط کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے دیا

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن کو لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا، خط میں چیئرمین نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو واپس لینے کا کہا تھا، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شامل اراکین سینیٹ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط پر انہیں تحفظ ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے رولز کی خلاف ورزی ہے، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے خط کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحری کو واپس لینے سے انکار کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں شامل ایک رکن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اعتماد کی تحریک کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک لانے کا فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خط کو مسترد کر دیا گیا اور اس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔