شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی.عظمی بخاری
مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی۔اب باری باری سب کی باری آنی ہے۔بسمہ اللہ کرکے جیل بھرو تحریک شروع کریں اور سب کو جیل کے اندر ڈال دیں ۔ہم سب کو جیلوں میں قید کرنے کے بعد مہنگائی کو دو فیصد پرلے آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک جس رفتارسے ترقی کررہاتھا اسی رفتار پر واپس لے آئیں ۔آج سٹاک ایکسچینج گیارہ سال پہلے والی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں چورانوے فیصد کمی ہوئی ہے۔