پاکستان مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، وزیر مملکت شہریار آفریدی
سرحدی علاقوں کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں افغان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ آج پشاور میں خزانہ کیمپ کے دورے کے موقع پر افغان پناہ گزینوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ تو پاکستان اور نہ افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے دیں گے۔ شہریار آفریدی نے اس موقع پر افغان پناہ گزینوں کے سکول کیلئے شمسی پلیٹیں، فرنیچر اور نئی کتابوں کے عطیات کا بھی اعلان کیا۔قومی سلامتی کے بارے میں افغان صدر کے مشیر سرور احمد زئی اور افغان وفد کے دیگر ارکان وزیرمملکت کے ہمراہ تھے۔