عرب دنیا مفت کا مال نہیں جس میں مداخلت پر کوئی سزا نہ ہو، اماراتی وزیر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے والوں کو احتساب کی دھمکی دے دی۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انور قرقاش نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہماری عرب دنیا اور اس کے دارالحکومتوں کو طشتری میں رکھ کر علاقائی سطح پر مداخلت کے لیے پیش کردیا جائے اور اس پر کوئی احتساب اور سزا بھی نہ ہو۔انہوں نے کسی بھی گروپ یا ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ملیشیاؤں اور اجرتی جنگجوؤں کا زمانہ قصہ پارینہ بن چکا ہے‘۔