گورنر پنجاب کی شاہ محمود سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر، حکومتی و سیاسی امور پر بات چیت کی گئی،گورنر پنجاب نے شاہ محمود قریشی کو روبصحت ہونے پر مبارکباد دی ۔ گورنر پنجاب نے مسئلہ کشمیر پر یورپی و برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے رابطوں بارے بتایا۔ وزیر خارجہ نے گور نرپنجاب کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کو سراہا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنی منفی سوچ کی وجہ سے بھارت خطے کے ممالک سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے، بھارت دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے، ان کو ہر محاذ پر شکست ہو رہی ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کورونا کا پھیلا ئوروکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر یورپی اور برطانوی اراکین پار لیمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہوں، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کشمیر پر پاکستانی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔