حکام نے پی پی رہنما حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے کی بجلی منقطع کر دی

گھوٹکی میں سیپکو حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی رہنما حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے پر چھاپہ مار کر بجلی منقطع کردی ۔ انچارج سیپکو ٹاسک فورس عقیل احمد جونیجو نے الزام لگایا ہے کہ حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے پر بجلی چوری کی جارہی تھی اور سات ایئرکنڈیشنر چل رہے تھے۔ عقیل احمد جونیجو کا کہنا تھا کہ کنیکشن منقطع کر کے سات لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے۔ جبکہ حاجی زبردست خان مہر نے سیپکو حکام کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ بلا جواز الزامات کو چیلنج کروں گا، بنگلے پر میٹر لگا ہواہے اور رواں ماہ 37ہزار روپے کا بل بھی ادا کیا ہے۔