واشنگٹن: اراکین کانگریس کا ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش

امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے روس سے ایس فور ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس نظام خریدنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن کانگریس مین ایڈم کنزینگر Kinzinger کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر اور ری پبلکن مائیکل مک کال کیساتھ مل کر ایوان میں بل پیش کیا ہے۔بل میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روس سے یہ جدید ہتھیار لینے پر ترکی کیخلاف پابندیاں عائد کرے، امریکہ اور ترکی دونوں ہی نیٹو اتحادی ہیں۔دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایس فورہنڈریڈ کی ترکی کو فراہمی ہر صورت جاری رہے گی۔