کوٹلی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ویران ،جانور مہنگے
کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ معاشی مسائل کا شکار ہیں، ضلع کوٹلی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ویران جانور مہنگے عید کی آمد آمد جانور مالکان اور خریدار دونوں پریشان تفصیلات کے مطابق ڈونگی کے مقام پر لگنے والی ضلع کوٹلی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ویران ہو گئی جانور فروخت کرنے والے ہوں یا خریدنے والے تعداد معمول سے انتہائی کم ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ معاشی مسائل کا شکار سنت ابراہیمی ادا کرنا بھی مشکل ہو گیا جانور مالکان کا کہنا ہے کہ پورا سال جانوروں کی خدمت کرتے ہیں ان پر بیشمار اخراجات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ خریداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائر س کے باعث لاک ڈائون نے کمر توڑ ڈالی ہے منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مہنگے جانور خریدنے سے قاصر ہیں مہنگائی کے دور میں سنت ابراہیمی ادا کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔