قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی منگنی ہو گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی منگنی ہو گئی۔ کائنات امتیاز کی ارشمان سے منگنی ہوئی۔ منگنی کی تقریب میں کائنات اور ارشمان کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔ کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ شادی دو سے اڑھائی سال بعد ہو گی ۔ ابھی میری توجہ اپنی کرکٹ پر ہے۔ مداحوں کی نیک خواہشات پر شکر گذار ہوں ۔