حکومت کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کررہی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کررہی ہے اور صنعتی شعبے کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔ لاہور میں ہفتہ کے روز قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے تمام سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔