بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے،وزیر منصوبہ بندی
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی مکمل حمایت کرے گی اور بجٹ میں صحت کے شعبے کے لئے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں میئر وسیم اختر کے ہمراہ عباسی شہید ہسپتال میں قائم کووڈ انفکشن Disease اینڈ ریسرچ سینٹر کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن Disease اینڈ ریسرچ سینٹر کے علاوہ جدید لیبارٹری بھی قائم کی جانی چاہئے۔ اسد عمر نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عباسی شہید ہسپتال سمیت صحت کے مراکز کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے بات کریں گے۔