وزیراعظم کی صحت سے متعلق منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کی شام لاہور میں صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی۔ انہوں نے پنجاب کے محکمہ صحت کو ان منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔