اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے، ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سیکٹر سے متعلق اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ظفر مرزا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا کرونا کے حوالے سے ردعمل دُنیا میں بہترین رہا،ہم نے جلد اقدامات اُٹھائے جس سے پہلا کیس تاخیر سے رپورٹ ہوا،کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی،اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز،ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل کیاگیا،این سی او سی کے قیام سے وبا کو کنٹرول،مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایاگیا۔