بھارت میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے مزید560افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وباء کی قسم ڈیلٹا تیزی سےپھیل رہی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 38ہزارسے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ 560 افراد جان کی بازی ہارگئے۔بھارتی ریاست تامل ناڈومیں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن اکتیس جولائی تک بڑھا دیاگیا ہے۔سینماہالز، سوئمنگ پولز،سپورٹس، اجتماعات اورتفریحی مقامات بھی بند رہیں گے۔