سوشل میڈیا پر ویکسین سے متعلق غلط معلومات ہلاکتوں کا سبب بن رہی ہیں: امریکی صدر جو بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ صرف ویکسین نا لگوانے والے افراد کے درمیان ہی ہے۔ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہےکہ فیس بک کو اپنا معاملہ صاف کرنا ہو گا، درست معلومات یقینی بنانے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔