ہیٹی: صدر کے قتل میں سابق سرکاری عہدیدار کے ملوث ہونے کا دعویٰ

کولمبین پولیس نے ہیٹی کے صدر کے قتل میں سابق سرکاری عہدیدار کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس چیف جنرل جورگ ورگس کا کہنا ہےکہ ہیٹی کی وزارت انصاف کے سابق عہدیدار جوزف فیلکس پر صدر کے قتل کے احکامات دینے کا شک ہے۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ صدر کے قتل کے حوالے سے ہیٹی، کولمبین اتھارٹیز اور انٹرپول کے ساتھ کی جانے والی تحقیقات میں بظاہر یہ لگتا ہےکہ جوزف فیلکس نے صدر پر حملے سے تین روز پہلے ان کے قتل کے احکامات جاری کیے۔