چینی کمپنی جلد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی، ترجمان واپڈا
: داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے ۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا۔چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی۔ سول انتظامیہ،واپڈا اور چینی کمپنی نے باہمی مشاورت سے کام چند دنوں کے لیے معطل کیا تھا ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ کام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرنو منظم کرنا تھا۔اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا۔واپڈا کی کوششوں کا مقصد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی جلد از جلد بحالی تھا