دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔لیڈز میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، پچھلے میچ کا مومینٹم برقراررکھیں گے اور آج کا میچ جیت کر سیریز جیتیں گے۔انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھاکہ انگینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔