پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 21افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے مزید 21 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔پاکستان میں کورونا کی وباء کے اعداد و شمار جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 816 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 607 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔